بلاول بھٹو

172 ووٹ دکھا سکتے ہیں لیکن اس وقت ایسا کوئی خطرہ نہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم 172 ووٹ دکھا سکتے ہیں لیکن اس وقت ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی خدمت کے بجائے پورا زور وزیراعظم بننے پر لگا رہے ہیں، عمران خان کو نظر آرہا ہے کہ یہ حکومت خارجہ سطح پر کامیاب ہوتی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مشکل میں اس لیے ہے کہ عمران خان نے اس میں دھکیلا ہے، عمران خان ہمیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئینی عمل آگے بڑھے گا، ہم انتظار میں ہیں کہ عمران خان خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کریں۔ ہم نہ بلدیاتی اور نہ عام انتخابات سے ڈرتے ہیں، حیقیقت یہ ہے کہ ملک کو معاشی بحران اور سیلاب کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے