نیئر بخاری

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن اتحاد کی طرف رجوع بالکل بھی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس بھیجنے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو پیپلزپارٹی سے معافی مانگنی چاہئے جس کے بغیر ہم رجوع نہیں کریں گے۔ پی ڈی ایم کی نمائندگی شہباز شریف کے پاس ہے تو بات نہیں ہوسکتی۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کا فیصلہ تھا کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہوگا، عدم اعتماد تحریک ہوگی، کہاں گیا لانگ مارچ ؟ یہ کیوں پنجاب اسمبلی سے مستعفی نہیں ہوتے؟۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی کو معافی مانگنے سے مشروط کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے