بلیغ الرحمان

گورنر کا سمری پر دستخط سے انکار، پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے سمری پر دستخط سے انکار کے بعد پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین، قانون میں وضاحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی، گورنر نے اب تک وزيراعلی کی بھیجی گئی سمری پر دستخط نہیں کیے تاہم اسمبلی پھر بھی تحلیل ہوجائے گی، سمری کو بھیجے گئے دو دن کی آئینی مدت رات 10 بجے تمام ہوتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے