بحرین اور قابض اسرائیل کے مابین بغیر ویزا سفر کا معاہدہ ہوگیا

بحرین اور قابض اسرائیل کے مابین بغیر ویزا سفر کا معاہدہ ہوگیا

منامہ (پاک صحافت) نام نہاد امن معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے خلیجی ریاست بحرین نے قابض اسرائیل کو ایک نئی سہولت دیتے ہوئے صہیونیوں کو بغیر ویزہ کے بحرین کے سفر کی اجازت دے دی ہے، دوسری طرف صہیونی ریاست نے بھی بحرینیوں کو ویزہ فری سفری سہولت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ اسرائیل، جمہوریہ اٹلی اور ہنگری کے  ایسے شہری جن کے پاس خصوصی پاسپورٹ یا سفارتی پاسپورٹ ہوں گے انہیں الگ سے بحرین کا ویزہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ بحرین کے ویزے کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت بحرین اور دوست ممالک کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدوں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سفری سہولیات دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ بحرین نے 15 ستمبر 2020ء کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدور

سی این بی سی : “مہنگائی کا بحران”؛ ٹرمپ کے خلاف بائیڈن کی بڑی انتخابی پریشانی

پاک صحافت سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی ووٹرز مہنگائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے