طلباء

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی مشکلات برقرار، پرواز منسوخ

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغیزستان میں پھنسے طلبہ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ ہاسٹلز سے نکلنے کے بعد طلبہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے۔ بشکیک سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ 6575 منسوخ کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسپیشل فلائٹ آپریشن وزراتِ خارجہ کی ہدایات اور منظوری سے مشروط ہے۔ کرغیزستان میں موجود طلبہ نے بتایا کہ وہ مناس ایئر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اب نہ وہ پاکستان آسکتے ہیں نہ واپس اپنے ہاسٹلوں میں جاسکتے ہیں۔

مناس سے 125 طلبہ کو لے کر پرواز کو آج گیارہ بجے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کرنا تھا۔ فلائٹ اب تک روانہ نہیں کی جاسکی ہے۔

آج پاکستان کے لیے پی آئی اے کے ایک پرواز کے علاوہ کسی پرواز کو اجازت نہیں مل سکی۔ طلبہ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتِ حال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ متعلقہ حکام ہمارے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی صورتِ حال میں خصوصی پروازیں وزارتِ خارجہ کی ہدایت پر اور اُس کی منظوری کے تحت ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں تنخواہ دار طبقے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے