فرحت اللہ بابر

فرحت اللہ بابر نے پرویز خٹک کے بیان کو ناگوار ، انتہائی پست اور شرمناک قرار دے دیا

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیان کو انہتائی پست اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مطلب ہے کہ ہم ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں۔ خیا ل رہے کہ پرویز خٹک  کا  سالکوٹ واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ بچے جوش میں آگئے تھے، دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش سنبھال کر رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے نے جوشیلے نوجوانوں کو سمجھانے کی ذمے داری بھی میڈیا پر ڈال دی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہر چیز کی ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، میڈیا لوگوں کو کیوں نہیں سمجھاتا؟ میڈیا صرف پیسے کماتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے