شیری رحمان

نیا پاکستان بنانے والے احتساب سے خوفزدہ ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کے کھوکھلے اور جھوٹے دعوے کرنے والے اب احتساب سے خوفزدہ ہیں۔ اپوزیشن پر الزام تراشی کرنے والے اب منہ چھپارہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل دینے سے انکار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جوابدہی سے کیوں ڈر رہی ہے، دوسروں کی باری پر یہ انقلابی بن جاتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2021 میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی ہوئی، تعجب ہے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 20 سال سے قواعد و ضوابط نہیں بن پائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی سخت ضرورت ہے، قواعد و ضوابط بنانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے