مریم اورنگزیب

عمران نیازی بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ اور گھڑی چور گیدڑ، بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کے لئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا۔ فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے، ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی، اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان روزانہ ایک نیا بہانہ گھڑ لیتے ہیں، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشی کے بغیر ریلیف، عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں ‘لاء’ ہے ، دوسرے طرف ‘لاڈلا’ ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کئے جانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے