شہباز شریف

معاشی فیصلہ سازی میں کاروباری برادری کے ان پٹ کو شامل کرنا ضروری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی فیصلہ سازی میں کاروباری برادری کے ان پٹ کو شامل کرنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ آج  پری بجٹ بزنس کانفرنس معیشت پر قومی مکالمے کا حصہ ہے جس دوران کاروباری برادری اور تجارت سے وابستہ  اسٹیک ہولڈرزسے بات کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج ہونے والی پری بجٹ کانفرنس کے حوالے سے بات کی ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج  پری بجٹ بزنس کانفرنس معیشت پر قومی مکالمے کا حصہ ہے جس دوران کاروباری برادری اور تجارت سے وابستہ  اسٹیک ہولڈرزسے بات کی جائیگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آج پری بجٹ سیمینار سے خطاب کریں گے جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے تاکہ پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ سیمینار کے دوران معروف تاجروں، ماہرین زراعت اور آئی ٹی ماہرین کو آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل، بزنس اور ایکسپورٹ کے شعبوں سے متعلق سفارشات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے