گن وائلنس

گن وائلنس کے خلاف بائیڈن نے کیا کارروائی کا اعلان 

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے گن وائلنس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ ایک بیماری اور عالمی پریشانی ہے۔

صدر جو بائیڈ نے کہا کہ ہمیں جنگی ہتھیاروں اور زیادہ گنجائش والے میگزین پر پابندی لگنے کی ضرورت ہے۔ کسی شہری کو جنگی ہتھیار اور زیادہ گنجائش والے میگزین رکھنے کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کرنا بہت مشکل ہے لیکن گن وائلنس روکنے کے لیے بہت کچھ کرنےکی ضرورت ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ محکمہ انصاف گھوسٹ گنز اورکٹس کی منتقلی روکنے کا قانون تجویز کرے گا۔ کانگریس پر آتشیں اسلحہ پر پابندی اور چیکنگ کی خامیاں دورکرنے پر زور دیں گے۔

امریکی صدر گن وائلنس کے خلاف کارروائی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کریں گے۔ صدر کو کانگریس سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے