سعید غنی

نئے پاکستان میں لوگوں کی تنخواہیں کم اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان اور پی ٹی آئی حکومت میں لوگوں کی تنخواہیں آئے روز کم جبکہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط کی گئی حکومت کی سزا عوام اٹھا رہی ہے۔ لگتا ہے پی ٹی آئی حکومت پٹرول کی قیمتیں 250 سے 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی اور ڈالر کی قیمت بھی 250 پر لیکر جائے گی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140 ڈالر فی بیرل سے اوپر گئیں لیکن پھر بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کی پہچان اسکی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہر کی پہچان دہشتگردی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے