سرفراز بگٹی

پیپلزپارٹی کو چاروں صوبوں سے عوامی نمائندگی ملی ہے۔ سرفراز بگٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں سے عوامی نمائندگی ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کا سارا پراسس ہوتا ہے، جہاں آپ جیت رہے ہیں وہ پراسس ٹھیک ہے، جہاں آپ ہارے وہ پراسس ٹھیک نہیں۔ سیکیورٹی اداروں کا الیکشن سے کیا لینا دینا، الیکشن پر ہمارے بھی تحفظات ہیں، ہم نے کوئی سڑک بند نہیں کی، لوگوں کو تکلیف نہیں دی، سڑکیں بند کرنا بلوچستان کے عوام کو تکلیف دینا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا، سب سے زیادہ ایم پی ایز کی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔ قوم پرست جماعتیں ہارنے پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں ، الزام لگانے والے لوگ کورٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پی پی 9 اور 14 میں مسائل ہیں قانون راستہ اپنائیں گے، ہم لوگوں نے نہ احتجاج کیا نہ سڑکیں بند کیں۔ ذوالفقار بھٹو کے نظریے پر بلاول بھٹو نے کامیاب کیمپین کی، کامیاب کیمپین کی صورت میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے، بلوچستان کے حالاتِ کو سامنے رکھ کر عوامی مفاد میں اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے