ایاز صادق

پنجاب میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے۔ ایاز صادق

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔ شہباز صاحب حکومتی امورمیں مصروف ہیں اور مریم نواز کی تقرری سے تنظیم نو میں بہتر آئے گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے، میاں صاحب کو تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا، اس حساب سے عمران کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے