آئی ایم ایف

پاکستان سے معاہدے پر آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے پر اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں کئی اقدامات کیے ہیں، حالیہ بجٹ میں آمدن بڑھانے اور معاشی استحکام کے اقدامات کیے گئے ہیں، بجٹ میں پرائمری سرپلس بجٹ کا 0.4 فیصد کرنے کے اقدامات کیے گئے، بجٹ میں نئے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا، بی آئی ایس پی کے ذریعے سماجی تحفظ کے اقدامات کیے گئے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ٹیکس چھوٹ اور غیر بجٹ شدہ اخراجات کے پریشر پر مزاحمت کی، نئے بجٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اہم ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندی ہٹادی ہے اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت جنیوا کانفرنس سے فنڈنگ کی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کی کوشش جاری رکھے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق توانائی شعبے میں بروقت سالانہ ری بیسنگ کو یقینی بنایا جائے، قرض پروگرام کی کامیابی کے لیے مکمل اور بروقت عملدرآمد ضروری ہے، معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباو کم کرے گا، معاہدے سے سماجی شعبہ کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی، معاہدہ پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا، ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے