خواجہ آصف

پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیراخلاقی مداخلت روکا جائے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت کو روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کرے کہ جسٹس منیر سے لے کر آج تک آئین کے ساتھ کیا کچھ کیا گیا، آمروں نے جب جب آئین کو مسخ کیا عدلیہ نے ان کے اقدامات پر انگوٹھے لگائے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آئین ہمیں جو اختیارات دیتا ہے ہم اسے استعمال کریں گے، ملک کے دو آئینی ادارے ایک دوسرے کے سامنے آچکے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں، عدلیہ کو ہمارے اور ہم عدلیہ کی حدود میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا بنیادی کام انصاف فراہم کرنے ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں پھانسی کے بعد باپ بیٹے کو کیس سے بری کیا گیا، آج بھی بڑی تعداد میں مقدمات التواء کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے