خواجہ سعد رفیق

عمران خان اور انکے سہولتکاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ خواجہ سعد رفیق

رحیم یار خان (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے سہولت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، دوبارہ ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفرا اسٹرکچر شدید متاثر ہوا اور ایم ایل ون، ایم ایل ٹو، ایم ایل تھری بھی شدید متاثر ہوئے۔ مال بردار گاڑیاں پانی میں سے گزر کر چل رہی ہیں، جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں محکمہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، محکمہ ریلوے کا موجودہ خسارہ 13 ارب روپے ہے، چائنہ کی کمپنی کو کہا ہے پہلے روہڑی تا کراچی ریلوے سیکشن مرمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، قرضہ چڑھا گئے، خزانہ خالی کرگئے، معیشت تباہ، ادارے برباد ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی وزیر

پاکستان: آیت اللہ رئیسی کا دورہ کامیاب رہا/غیر ملکی مخالفت اہم نہیں

پاک صحافت پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے