ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دینے سے متعلق دعووں کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے امریکہ کو ڈرون حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ ممتاز بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ کو ڈرون حملوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی علاقائی ڈرون مرکز قائم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ امریکہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات میں علاقائی ڈرون مرکز کا موضوع زیر بحث ہی نہیں آیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ یہ موضوع مذاکرات کے ایجنڈا میں ہی شامل نہیں تھا، چنانچہ اس پر بات ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے انسداد دہشت گردی سے متعلق مسائل پر بات کرنے کا بہترین موقع تھا کیونکہ دہشت گردی ایک ایسا چیلنج ہے جو اس وقت پوری دنیا کو درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں جو موضوع زیربحث آئے، ان میں کثیر جہتی فورمز پر باہمی تعاون، سائبر سیکیورٹی، متشدد شدت پسندی کا تدارک و دیگر شامل تھے۔ اس کے علاوہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دیگر کئی حوالوں سے صلاحیتوں میں اضافے کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے