وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم

یونان کشتی حادثہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کشتی حادثہ کی معلومات کیلئے یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سیل یونانی جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثاء کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا، یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے 6943850188-30+ پر واٹس ایپ کی سہولت فراہم کردی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیو کر لیا گیا، یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریسکیو کئے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ کے مابین روابط اور انکی مدد کیلئے سرگرم ہے۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی و مدد کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے