شہباز شریف

وزیراعظم نے ساحلی علاقوں کے پچاس ہزار سے زائد مکینوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کی ہدایت کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں کے پچاس ہزار سے زائد مکینوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شپہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے کیٹی بندر سے ٹکراؤ کے امکانات کے باعث تمام متعلقہ حکومتی ادارے لوگوں کے پیشگی ریسکیو کو یقینی بنا رہے ہیں۔ میں نے ہدایت کردی ہے متاثرین کو پینے کا صاف پانی اور خوراک کے ساتھ ساتھ طوفان ٹلنے تک آرام دہ رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ بپر جوائے سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے میں نے وزیر موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ مذکورہ کمیٹی میں متعلقہ وفاقی وزراء اور وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو مسلسل سمندری طوفان کی نگرانی کر کے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے رابطے بحال رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی بارشوں اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ سمندر سے ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں سے آبادی کا انخلاء تیزی سے جاری ہے۔ اللہ تعالی نے چاہا تو وہ اس قومی کوشش سے ہمیں اپنے شہریوں کو سمندری طوفان کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیابی عطا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے