بلاول بھٹو

وزارتیں لیے بغیر پیپلزپارٹی وفاق میں ن لیگ کی حمایت کرے گی۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزارتیں لیے بغیر پیپلزپارٹی وفاق میں ن لیگ کی حمایت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اصولی فیصلہ ہے ہمیں پاکستان کے ساتھ رہنا ہے، ہم آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں، ہمارا فیصلہ ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس وفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، اس لیے خود کو وزیراعظم کیلئے پیش نہیں کرسکتا۔

پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مرکز میں وزارتیں نہیں لے گی۔ حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ کو وزیراعظم کیلئے ووٹ دیں گے۔ اختلافات کے باوجود انتخابی نتائج کو قبول کریں گے، انتخابی نتائج ملک کے وسیع تر مفاد میں قبول کریں گے، ہم اپنے اعتراضات متعلقہ فورمز پر ضرور اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس بھی اکثریت نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات نہیں کرے گی۔ ان کے مطابق اب ایسے میں پھر دوبارہ انتخابات ہوں گے جو ملک کے استحکام کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ ہمیں ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی نظر آ رہا ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ ہم پاکستان کو اس بحران سے نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے