رانا ثناءاللہ

ن لیگ چوہدری نثار کے حلقے سے اپنا امیدوار ضرور کھڑا کریگی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ چوہدری نثار کے حلقے سے اپنا امیدوار ضرور کھڑا کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے، ان شاء اللہ نواز شریف دسمبر میں اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سے انکار نہیں کہ مہنگائی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کی طرح مہنگائی پر بھی قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایسے بحرانوں سے نکالا، کہا جاتا تھا کہ ہم مینارِ پاکستان نہیں بھر سکتے، ہم نے مینارِ پاکستان ہی نہیں پورا لاہور بھر کے دکھا دیا، 21 اکتوبر کے جلسے میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف نے قوم کو نئی امید دلائی، ہم انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر چکے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کے دوروں کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری انتخابی سرگرمیاں پنجاب سمیت ملک بھر میں جاری ہیں، کہا جاتا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی بہتر نہیں تھی، ضمنی الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی نہیں دکھا سکے، مسلم لیگ ن نے مشکل حالات میں جدوجہد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے