ن لیگ آئی پی پی

ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کمیٹی قائم

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ اور آئی پی پی کی کس حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی اس حوالے سے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا تھا۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثناءاللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جبکہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ایم این اے، اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا۔

ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے