نواز شریف شہباز شریف

نوازشریف نے شہبازشریف کو پی ڈی ایم کا اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کردی

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کردی ہے کہ وہ جلد از جلد پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس قائد نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت تمام قانونی، اور آئینی راستے کے لیے فیصلوں کا اختیار پارٹی کے قائد نوازشریف کو دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو ہٹانے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا اور شرکا نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس میں عدم اعتماد سمیت قانونی راستے اختیار کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے