محسن نقوی

نگراں وزیرِاعلی پنجاب کا ڈرگ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کی رینڈم اسکریننگ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعلی سید محسن نقوی نے طلبہ کی اسکریننگ سے متعلق جامع پلاننگ کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، متعلقہ صوبائی اداروں اور اے این ایف کے درمیان اشتراک مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے آئس کے نشے کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئس کی سپلائی چین اور آن لائن دستیابی روکنے کے لیے جامع انداز سے کام کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کو منشیات کی وبا سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، نئی نسل کو منشیات سے بچانا قومی اور سماجی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے