خواجہ آصف

نوازشریف مخالفین سے بہت آگے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس وقت نواز شریف مخالفین سے بہت آگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کل حافظ آباد میں بھی اچھا جلسہ کیا ہے، ن لیگی قائد 28 جنوری کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ پنجاب میں سخت سردی پڑ رہی ہے، بے تحاشہ دھند بھی ہے، یہی وجہ ہے جو الیکشن مہم ویسے نہیں چل رہی جیسے پہلے چلتی تھی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سروے بتارہے ہیں کہ حلقے میں نواز شریف مخالفین سے بہت آگے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں میرا مقابلہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تھا، موجودہ کے مقابلے پچھلا الیکشن ٹف تھا۔ سیالکوٹ میں میرے حلقے میں 49 فیصد خواتین کی آبادی ہے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی 8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین سوائے الزامات کے اور کچھ نہیں کررہے، وہ پی ٹی آئی کا جذباتی کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے جتنے وعدے کیے کوئی پورا نہیں کیا، سابقہ حکومت نے سارا وقت الزامات پر سیاست کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے