شیری رحمان

نااہل حکومت عوام دشمن بجٹ لانے کی کوشش کررہی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے نااہل حکومت سابق سالوں کی طرح اس سال بھی عوام دشمن بجٹ لانے کی کوشش کررہی ہے۔ جس کے بعد عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دوست ہونے کے بجائے عوام دشمن ہے۔ جس سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت نے غلط اعداد و شمار دکھائے ہیں۔

رہنما پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت افراط زر 11 فیصد پر آچکا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں افراط زر 20 ، 20فیصد پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں۔ بجٹ کا پراسس فروری سے شروع ہوتا ہے، یہاں تو بجٹ آئی ایم ایف سے آ رہا ہے اس لیے تاخیر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے