اسحاق ڈار

مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ وزیر خزانہ

جنیوا (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے لگائے گئے تخمینے میں 50 فیصد پاکستان اپنے وسائل سے خرچ کرے گا۔ سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول موجود نہیں۔ سیلاب سے زراعت، لائیو اسٹاک اور انفرااسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، ہم نے اپنے وسائل سے کافی حد تک سیلاب متاثرین کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے