ٹوئٹر

ٹوئٹر کی جانب سے خاموشی سے کووڈ 19 مس انفارمیشن پالیسی کو ختم

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے خاموشی سے کووڈ 19 مس انفارمیشن پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 کے حوالے سے گمراہ کن مواد پوسٹ کیے جانے پر اب کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے خاموشی سے کووڈ 19 مس انفارمیشن پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 23 نومبر 2022 کو کووڈ پالیسی پر عملدرآمد روک دیا تھا مگر اس کا علم 28 نومبر کو صارفین کو ہوا۔

واضح رہے کہ اب ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 ویکسینز کی افادیت اور محفوظ ہونے کے حوالے سے جعلی دعوؤں پر مبنی پوسٹس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔خیال رہے کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک خود اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس وبائی مرض کے بارے میں گمراہ کن مواد شیئر کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے