لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اگلے ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ جاؤں گا، مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے ون آن ون ملاقات میں کہا تھا کہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتا، اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کرلوں گا۔
بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی پر اتفاق کے لیے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا، نگراں وزیراعلی کے لیے پرویز الہی اور ملک احمد خان نے ایک دوسرے کے نام مسترد کردیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہئیں، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔
Short Link
Copied