شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احتساب کے کھوکھلے نعرے لگاکر اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی حکومت اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشہ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے۔ مشیر اپنے اثاثے دے کر جائیں تاکہ ان کا بھی احتساب ہو سکے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آخری وقت عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں، حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد گھر جائے گی کیونکہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی، کھیل عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے