اسحاق ڈار

ملک میں الیکشن 90 روز میں کسی صورت نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن 90 روز میں کسی صورت نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت اور سیلاب کے موقع پر الیکشن 90 روز میں نہیں ہوئے تھے، اب بھی 90 روز میں الیکشن نہیں ہوں گے۔ آئی ایم ایف میٹنگ کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے، جہاں میری ضرورت ہے آئی ایم ایف سے ورچوئل میٹنگ کرتا رہتا ہوں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ کل امریکہ پہنچنا تھا جہاں سالانہ میٹنگ میں شریک ہونا تھا مگر نہیں جا سکا، اجلاس میں شرکت نہ کرنا کوئی عجوبہ نہیں، پاکستان کے وفد کو کوئی منع نہیں کرسکتا، پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا رکن ہے کوئی بھکاری ملک نہیں۔ آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، کنفوژن پھیلائی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف میٹنگ میں کیوں نہیں جا رہا، کوئی کہہ رہا ہے آئی ایم ایف نے مجھے شرکت سے منع کردیا، ہم نے بروقت ادائیگیاں کیں، غلط رخ نہ پیش کیا جائے، میں نے امریکہ کا دورہ وزیراعظم کی ہدایت پر منسوخ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران پیدا کردیا گیا، آئین کے مطابق ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں۔ ہم بطور قوم ایک عجیب بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیئے جائیں، وفاقی حکومت کو رقم کی فراہمی کیلئے 10 اپریل کی مہلت دی گئی ہے۔ہدایت ہے کہ پھر الیکشن کمیشن عدالت کو آکر بتائے۔ وزارت خزانہ کو پیسوں کے حوالے سے اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے