شمشاد اختر

ملکی معیشت بحال اور مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بحال ہو رہی ہے اور مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 17 اگست کو نگراں حکومت نے اقتدار سنبھالا، اس وقت ملکی معیشت کو شدید چیلنجز درپیش تھے، تاریخی مہنگائی تھی۔ نگراں حکومت آئی تو ماہانہ مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی، اچھی خبر ہے کہ مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ 2023 میں جی ڈی پی 0.3 فیصد تھی، سیلاب اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔ 2023 میں 40 لاکھ لوگ غربت کا شکار ہوچکے ہیں، ملک میں بیروزگاری 10 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ وزارت خزانہ کو معاشی بحالی کا پلان تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کو قلیل مدت اور درمیانی مدت کے اقدامات کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ آئندہ حکومت کیلئے بہتر معاشی اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صوبوں کو اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں، اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے برابر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے