مفتاح اسماعیل

وفاقی حکومت کے بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے عوام دشمن بجٹ میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے بلکہ بجٹ سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس سے تیل اور بجلی مزید مہنگی ہوجائیں گی۔ جس کا سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دینی چاہیئے تھی۔ نجکاری کے پیسوں کو محصولات میں کبھی کسی حکومت نے نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ پر ٹیکس چھوٹ دے دی، کھانے پینے کی اشیاء اور تنخواہ داروں پر ٹیکس کم کر دیتے تو عوام کو ریلیف مل جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے