غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر ہیں، اسرائیلی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فلسطین کی آواز بن گئے ہیں۔ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ کرنے کا ثبوت دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 1.5 ارب مسلمان بھی اپنا حصہ ڈالیں اس فصیل کو گرنے نہ دیں ورنہ یہ سب کو بہالے جائے گا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ‏خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا، ‏تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا ‏آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے ‏کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر ‏خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں ‌سے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے