براڈ شیٹ انکشافات میں مزید اثاثے سامنے آنے کا امکان ہے

 براڈ شیٹ انکشافات میں مزید اثاثے سامنے آنے کا امکان ہے: شیخ رشید

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسے جلوس جتنے مرضی کر لے اسے اقتدار ملنے والا نہیں ہے، براڈ شیٹ انکشافات میں ن لیگ کے مزید اثاثے سامنے آسکتے ہیں ، براڈ شیٹ سے جو نکلے گا ان کو لپیٹ میں لے گا۔پی ڈی ایم کو سب سے زیادہ خسارہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی اس پر ان کو معاف کرتا ہوں، پی ڈی ایم کے پاس اب کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے ، براڈ شیٹ پاناما ٹو ہے ، شیخ عظمت سعید کا بڑا نام ہے ان پر اعتراض کیاجارہا ہے ، شیخ عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھی ہوئی ہے ، براڈ شیٹ اصل معاملہ ہے اس کے لیے ملک قیوم کا انتظار نہ کریں۔

مزید پڑھیں: حکومت گرانے کے اپوزیشن کے دعوے کھوکھلے نکلے: کامران خان

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے جتنا یواین میں کشمیر کا کیس لڑا کسی اور نے نہیں لڑا ، ختم نبوت ،کشمیر اور اسرائیل پر اپوزیشن والے کیا کہہ رہے ہیں؟ گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے والے کیسے مزار قائد پر بول سکتے ہیں ، میں نے قومی اسمبلی میں ان کی کھینچائی کی ، کیوں کہ ختم نبوت پر ن لیگ ترمیم لائی اور مولانا فضل الرحمان نے اس کی حمایت کی۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی مزیدجائیدادیں سامنےآنے والی ہیں ، فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا ، مریم نواز کو مشورہ ہے وہ دستاویز پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں ، پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے