نوازشریف

عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمیٰ بٹ نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا۔ اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں۔ جلد پاکستان آرہا ہوں۔ یاد رہے کہ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے