شہباز شریف

عوام کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے بخوبی واقف ہوں، وزیر اعظم شہبا زشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے  ملک میں جاری  لوڈشیڈنگ  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے  جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے بخوبی واقف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہنگامی اقدامات کے فیصلے کے بعد یکم مئی سے بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو درپیش مسائل کے متعلق بات کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام جن مشکلات سے دوچار ہے وہ اس سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایندھن خریدا اور نہ ہی پلانٹس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کی جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ہونے والے ہنگامی اجلاس میں یکم مئی سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے 30 اپریل تک تمام مسائل کا سد باب کرکے یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے