مرتضی وہاب

عوام دیکھ لیں ووٹ کون لیتا ہے اور کام کون کرتا ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا  ہے کہ شہر میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہورہے ہیں یہی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ عوام دیکھ لیں ووٹ کون لیتا ہے اور کام کون کرتا ہے، ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کلفٹن میں راشد ربانی فیملی پارک کا افتتاح کر دیا ہے، کراچی کے لیے راشد ربانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے کراچی میں کام جاری ہیں۔

واضح رہے  کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ ملک وقوم کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے، پارک کی زمین پر قبضہ ختم کراکر تزئین و آرائش کی گئی ہے، کراچی کے تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے آنے والے بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لئے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے