شہباز شریف

عمران نیازی شکست ماننے کی بجائے قوم کو تقسیم در تقسیم کی بھیانک سازش میں مصروف ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی شکست ماننے کی بجائے قوم کو تقسیم در تقسیم کی بھیانک سازش میں مصروف ہے۔  اسلام آباد کی انتظامیہ کا کام ہے امن اور نظم قائم کرنا، انشااللہ پرامن ماحول ہوگا اور عمران کو تھوک کر چاٹنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی ساری حکمت عملی کل کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آئین اور قانون کے راستے پر چلنے سے انکاری اور آئین سے ٹکراو لے رہا ہے، ایک بار پھر عمران نیازی کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ راستہ آئین و قانون  کیخلاف ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئینی ادارے وہ تمام اقدامات کریں جن سے پرامن ریقہ سے ممبران پارلیمنٹ میں داخل ہوں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ان کا ووٹ کاونٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی غیر جمہوری سوچ کو قانون اور آئین کی طاقت سے دفن کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے