حسن مرتضیٰ

عمران خان وزیراعظم لکھنا آئینی، قانونی اور اخلاقی جرم ہے، مرتضی وہاب

اہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹی جنرل  سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ توڑنے کے بعد عمران خان وزیراعظم لکھنا ائینی، قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ  آئین کا احترام کرنے والا کبھی غیر آئینی حرکت کا سوچ نہیں سکتا، بد زبانی اور بد تہزیبی سابق حکمرانوں کی جبلت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجابحسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے ساتھ سازش میں صدر، عمران خان، گورنر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ پارلیمنٹ میں خود ساختہ کارروائی کے ذریعے آئین توڑا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو خط 7 مارچ کو وصول ہوا 8 مارچ کو عدم اعتماد جمع کرائی، سات مارچ کے خط کے بعد 16 مارچ کو امریکہ کے نمائندے کا شکریہ کیوں ادا کیا گیا؟

واضح رہے کہ پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضی نے مزید کہا کہ نجاب اور سندھ کے گورنرز کی طلبی کسی غیر آئینی اقدام کو ظاہر کرتا ہے، آئین کا احترام کرنے والا کبھی غیر آئینی حرکت کا سوچ نہیں سکتا، بد زبانی اور بد تہزیبی سابق حکمرانوں کی جبلت ہے۔ہماری لڑائی جمہوری اور آئینی ہے اسے ذاتی نہ بنائی جائے، ہمیں خدشہ ہے کہ 6 اپریل کی ووٹنگ سبوتاژ کرنے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے