گوگ؛ فیچرز

گوگل نے صارفین کے لئے مزید 6 دلچسپ فیچر متعارف کرا دیئے

کیلیفورنیا (پاک صحافت) گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے مزید 6 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیئے گئے ہیں،  خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب گوگل کی جانب سے بیک وقت 6 فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے تو آئیے جانتے ہیں وہ 6 فیچرز کون سے ہیں۔ جن میں سے پہلا فیچر عالمی سطح پر زلزلے سے الرٹ کرنے والا ہے۔ گوگل کے مطابق یہ فیچر زلزلے کے جھٹکوں سے چند سیکنڈ قبل صارفین کو الرٹ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کا دوسرا فیچر میسجز ایپ کے حوالے سے ہے، اس فیچر کے تحت میسج کو اسٹار کرنے کے بعد آسانی سے تلاش کیا جاسکے گا، اس فیچر کو قابل استعمال بنانے کے لیے میسج کو کچھ دیر ٹیپ کرنے کے بعد اسٹار کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کا متعارف کردہ تیسرا فیچر کچن ایموجی ہے، اس فیچرکی مدد صارف جو ٹائپ کرے گا اس کا مکمل کمبینیشن ایموجی فراہم کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گوگل چوتھا فیچر گوگل اسسٹنٹ ہے جو اینڈرائیڈ صارین کو ایپس کے اندر مخصوص حصوں تک رسائی فراہم کرے گا۔ جبکہ پانچواں فیچر بیٹا میں موجود وائس ایکسس ہے جسے آپ صرف اسکرین دیکھنے کی صورت میں ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ گوگل رپورٹ کے مطابق چھٹا فیچر اینڈرائیڈ آٹو فیچر ہے جو اینڈرائیڈ 6 اور نئے فون میں دستیاب ہوگا، یہ فیچر گاڑیوں میں اینڈرائیڈ فنکشنز مزید قابل رسائی بنانے سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے