مریم نواز

قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر (Zoe Ware) نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ، 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قائم مقام ہائی کمشنر نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں دہشت گرد حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ زوئی ویئر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سے یکجہتی کرتے ہیں۔

ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ بڑا سانحہ ہے، ہر دل مغموم ہے، دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے، مشترکہ کوششوں سے ہی خاتمہ ممکن ہوگا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عظیم جانی و معاشی نقصانات اٹھائے ہیں۔ دنیا کو پاکستان اور اس کے عوام کی اس مشکل صورتحال میں مدد کرنا ہوگی، اتحادی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کی بھرپور مدد کی، مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو 100 ارب روپے سے زائد مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے برطانیہ اور اس کے ادارے ڈیفیڈ کی جانب سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے