سعید غنی

عمران خان بیرونی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کے بھانجے اور یاسمین راشد کی ویڈیوز موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک شخص ملک کے اداروں کیخلاف بات کررہا ہے، حملے کررہا ہے، حملہ کرنے والوں کی شناخت بھی ہوچکی ہے، حملے کی اکثر ویڈیوز حملہ کرنے والوں نے ہی بنائیں جو کہ ان کے گلے پڑ گئیں۔ پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور لیڈرز ملک دشمن نہیں ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی میں بہت سے لوگ عمران خان کی پالیسی سے مطمئن نہیں اور پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں اور عمران خان کی پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ اگر کوئی عمران کیساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہیئں، اس طرح کا ماحول ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا، یہاں تو ضمانت پر ضمانت مل رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگتا ہے عمران خان کے وکیلوں نے دعائیں کیں اور جو عمران خان نے مانگا بھی نہیں اسے وہ بھی مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے