فیصل کریم کنڈی

عمران خان بھٹو کی جوتی کے برابر بھی نہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو بھٹو کہتا ہے لیکن وہ بھٹو کی جوتی کے برابر بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے بیانات کی شدید مذمت کی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ دوسروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا کہ ملک پر ایٹم بم گرا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب نے سیاسی پناہ کی بات نہیں کی عمران خان نے پشاور میں سیاسی پناہ لی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب قمر زمان زمان کائرہ نے بھی  عمران خان کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ  اب عمران خان کہہ رہا ہے کہ میں ہوں تو ملک ہے، اگر پاکستان کا سابق وزیر اعظم اقتدار کیلئے اندھا ہو جاتا ہے تو کہتا ہے کہ ملک ٹوٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خود ستائش میں عمران خان اتنا مبتلا ہوچکا ہے کہ سب ملک کی سالمیت کے خلاف بول رہا ہے، عمران خان مسلسل اداروں کو پریشرائزڈ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے