اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2022 تک پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے قائد آصف علی زرداری تھے، تحریک انصاف کے بانی کو ایک سال میں آصف علی زرداری کا تراشا ہوا ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی پوری پارٹی اس کے حوالے کردی۔
ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جس نے ساری عمر دوسروں کو دھوکے دیے ہوں، اُس کا دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوال تو یہ اس سب کے بعد کیا پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کےلیے کوئی شرم، کوئی حیا کا مقام ہے؟۔
Short Link
Copied