مریم اورنگزیب

عمران خان اورعثمان بزدار نے کورونا فنڈز سے اربوں روپے کی دیہاڑی لگائی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا فنڈز میں سے اربوں روپے کی دیہاڑی لگائی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا فنڈ میں عمران خان نے 1200 ارب اور عثمان بزدار نے 15 ارب کی دیہاڑی لگائی،خیال رہے کہ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ  یہ دونوں  500 ارب کی دوا کھا گئے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تین سال کی کارکردگی صرف مال بناؤ ہے، ایکسپائر اسٹنٹس لگائے جا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے پنجاب میں کورونا فنڈ میں گڑ بڑ پر عمران خان اور عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے