مولانا فضل الرحمن

عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتا تو بانی پی ٹی آئی کو بچانے کا الزام لگ جاتا۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتا تو بانی پی ٹی آئی کو بچانے کا الزام لگ جاتا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام آباد (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بجائے عوامی طاقت سے پی ٹی آئی حکومت گرانے کے حامی تھے، جب ملکی صورتحال کا ادراک ہوا تو پھر سیاستدانوں سے رابطے کیے گئے مجھ سے بھی رابطہ کیا گیا کہ عدم اعتماد کی طرف جائیں مگر میں نے انکار کیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 30 کے قریب لوگ ٹوٹے، پی ٹی آئی اتحادی الگ ہوئے میں اس وقت ساتھ نہ دیتا تو الزام آتا کہ بانی پی ٹی آئی کو میں نے بچا لیا، عدم اعتماد کے بعد جے یو آئی ساتھ نہ دیتی تو سارا کھیل خراب ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد جے یو آئی ساتھ نہ دیتی تو شہبازشریف وزیراعظم نہ بنتے سربراہ پی ٹی آئی سے بچانے کیلئے عدم اعتماد کو قبول کیا ورنہ میری رائے نہیں تھی جب سب ایک سائیڈ پر ہوگئے تو ہم تنہا رہ گئے مگر کھیل خراب کرنے والے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے