رانا ثناء اللہ

عدالتی نظام کے ’لاڈلے‘ کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے؟ رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کے ’لاڈلے‘ کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی عدالت لے جانے سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے غاصبوں کو خوشی ہوئی، کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر یہ پیسہ کون خرچ کر رہا ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں، دہشت گردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب انہیں نیا راستہ دکھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ، اقتدار دلایا اور اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی گئی، نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھے بن جائیں

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے