عظمی بخاری

عثمان بزدار ایک خاتون کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان نہیں چھڑا سکتا، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خاتون کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان نہیں چھڑا سکتا۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے آبائی حلقہ تونسہ شریف میں کلثوم حنا اسکول ٹیچر کا آڈیو ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں انکشاف کیا گیا کہ تونسہ کے لوگوں سے ملازمت کا جھانسہ دے کر پیسے وصول کیئے گئے، 45 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام اس پر لگایا گیا ہے، انہوں نے کمیشن رکھ کر باقی پیسے عثمان بزدار کے بھائی کو دئیے۔کلثوم بزدار نے اپنے اوپر کے لوگوں سے پیسوں کی واپسی کی بات کی تو اسے انکار کر دیا گیا، بعد میں کلثوم بزدار کو ہی گرفتار کرا دیا گیا، یہ خاتون اپنا اعتراف جرم بھی کر رہی ہے، اپنی سزا وہ کاٹے گی۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے جاری بیان میں مزید کہاکہ  ایک اسکول کی ہیڈ مسٹریس طاقتور لوگوں کے ساتھ ملے بغیر کیسے کسی کو نوکری دے سکتی ہے، ان جعلی نوکریوں کے آرڈر کی انکوائری کون کرے گا، عثمان بزدار کلثوم بزدار کی قربانی دے کر اپنے چہیتوں کو بچا لیں گے، ایسا ہوا تو یہ قانون کے منہ پر تماچہ ہو گا۔ ان لوگوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا جو اس کے پیچھے ہیں، جہاں نوکری چوری کرنے کی بات آتی ہے نام بزدار کا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے