بیلٹ پیپر

عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریبا 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، عام انتخابات کے لئے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے، سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لئے 25 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹل فاونڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سیکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشنز کے اندر اور باہر فوج کی نفری تعینات کرنے کا بھی امکان ہے، پرنٹنگ مشینوں سے بیلیٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سیکیورٹی میں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے